موٹر سائیکل مالکان کو سائیڈ مرر لگوانے سے استثنیٰ کا قانون چیلنچ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 18 نومبر، 2020

موٹر سائیکل مالکان کو سائیڈ مرر لگوانے سے استثنیٰ کا قانون چیلنچ

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے موٹر سائیکل مالکان کو سائیڈ مرر لگوانے سے استثنیٰ کے قانون کیخلاف درخواست پر سندھ حکومت،ڈی آئی جی ٹریفک ودیگرکو نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے موٹر سائیکل مالکان کو سائیڈ مرر لگوانے سے استثنیٰ کے قانون کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

وکیل نے کہا 1969میں موٹرسائیکلوں کوسائیڈمرر لگانےسےاستثنیٰ دیاگیاتھا،ہیلمٹ پہننے کے بعد موٹرسائیکل والوں کو اردگرد نظر ہی نہیں آتا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکلوں کو سائیڈ میرر لگانے کا پابند کیا جائے اور عملدرآمد نہ کرنیوالےموٹرسائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر سندھ حکومت،ڈی آئی جی ٹریفک ودیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سےتفصیلی جواب طلب کرلیا۔

The post موٹر سائیکل مالکان کو سائیڈ مرر لگوانے سے استثنیٰ کا قانون چیلنچ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32WFzLP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear