
ماسکو: روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنی تیار کردہ کروناویکسین غریب ممالک کو فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ وبا پر قابو پایا جاسکے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے سعودی عرب کی سربراہی میں وانے والی جی 20 سربراہ کانفرنس کے دوران مذکورہ اعلان کیا اور کہا پوری دنیا اقتصادی بحران کا شکار ہے۔
ولادی میرپیوٹن کا کہنا تھا کہ کرونا کے باعث غریب اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا اور یہ انسانوں کو درپیش سنگین مسئلہ ہے، روس نے وبا کے خلاف اپنی 4.5 فیصد مجموعی قومی پیداوار مختص کی ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ روسی ساختہ کروناویکسین سے متعلق سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے، اور حتمی تیاری کے لیے بعد ویکسین کی فراہمی سب کے لیے ضروری بھی ہے۔
روس اب ایک اور ملک میں کرونا ویکسین بنائے گا
انہوں نے واضح کیا کہ روس کروناویکسین غریب ممالک کو دینے کے لیے تیار ہے۔
روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کرونا ویکسین کی تیاری کے حوالے سے ہماری پہلی ترجیح عوام کی سلامتی ہونی چاہیے، روس اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔
The post کروناویکسین: روسی صدر نے بڑا اعلان کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/334LkqG
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear