وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم منصوبے کا افتتاح کردیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 20 نومبر، 2020

وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم منصوبے کا افتتاح کردیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹھوکرنیازبیگ پر بنائے گئے باب لاہور منصوبے کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت میں ٹھوکرنیازبیگ پر بنائے گئے باب لاہور منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ باب لاہور کی تعمیر سے شہر کا خوشگوار تاثر قائم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لاہورباغوں اور پھولوں کا شہر ہے، باب لاہور خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ منصوبے کے تحت ٹھوکرنیازبیگ جنکشن کی ری ماڈلنگ بھی کی گئی ہے، نہر کے ساتھ گرین ایریاز قائم کیے گئے ہیں، جو اس منصوبے کا حصے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹریٹ لائٹس، حفاظتی جنگلے اور آرائشی روشنیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا میانوالی کے لیے بڑے پیکج کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی شہر میانوالی کے لیے بڑا پیکج دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا تھا کہ نئے پیکج پر کام جاری ہے، میانوالی کا ترقیاتی پیکج دوسرے اضلاع کے برابر لایا جائے گا۔

انہوں نے خوش خبری سنائی تھی کہ میانوالی کو نیا ترقیاتی پیکج دیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میانوالی پنجاب کے پسماندہ ترین علاقوں میں سے ہے، میانوالی کے پیکج میں یونیورسٹی اور زچہ بچہ اسپتال شامل ہیں۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم منصوبے کا افتتاح کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/390xXLS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear