
لاہور : وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عوام کی جانب سے سہولت بازارمیں چینی اورگھی کی عدم دستیابی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنراوکاڑہ کوعہدےسے ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے عوامی دوروں کے دوران عوام کی سہولت بازار اوکاڑہ میں چینی ، گھی کی عدم دستیابی سے شکایات پر ڈپٹی کمشنراوکاڑہ کوعہدےسےہٹادیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ڈی سی اوکاڑہ کا اضافی چارج دے دیا۔
عثمان بزدار نے دیپالپورمیں صفائی کےناقص انتظامات پراسسٹنٹ کمشنرسٹی کو بھی عہدے فارغ کرکے اورنگزیب کو اے سی سٹی دیپالپور تعینات کردیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اچانک دوروں سے اصل زمینی حقائق سےعلم ہوتاہے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے سہولت بازار لگائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افسر،افسرشاہی چھوڑدیں،عوام کی خدمت کوشعاربنائیں ، عوامی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔
The post عوام کی شکایات پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایکشن ، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عہدے سے فارغ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3k3Lhkt
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear