دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 22 نومبر، 2020

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ

اسلام آباد: دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے تمام 35 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں کھلاڑیوں‌کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے، جس کی رپورٹ منفی آ گئی ہے، 20 رکنی ٹیم اسٹاف کا بھی کرونا وائرس ٹیسٹ کلیئر آ گیا۔

پاکستانی ٹیم کل صبح 3 بجے نیو زی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی، نیوزی لینڈ پہنچ کر ٹیم ولنگٹن میں 14 روزہ قرنطینہ مکمل کرےگی۔

پاکستانی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، جب کہ پہلا ٹی ٹوینٹی 18 دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

اب مجھ پر نئے چیلنجز اور نئی ذمہ داریاں آئی ہیں: بابراعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دو دن قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ہم نیوزی لینڈ کے خلاف کافی اچھی کرکٹ کھیلے ہیں اس دورے کے موقع پر بھی کوشش کریں گے کہ اچھی شروعات کریں۔

انھوں نے کہا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کھلاڑی پرجوش ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا ریکارڈ ہے، جب بھی باہر جاتے ہیں تو چیلنجز تو ہوتے ہیں، لیکن ٹیم پُر اعتماد ہے، اچھا پرفارم کرتی آ رہی ہے۔

تینوں فارمٹ کے کپتان بابر اعظم نے کہا میں پریشر کو انجوائے کرتا ہوں، کوشش ہوتی ہے اچھا کھیلوں، سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو کافی سیکھنے کو ملتا ہے۔

The post دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nLKPtt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear