65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کیلئے 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 20 نومبر، 2020

65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کیلئے 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کردیا ، جس کے تحت 65 سال سے زائد العمر شہریوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کردیا ، پروگرام کےتحت65سال سے زائد عمر کے مستحق شہریوں کوماہانہ2ہزارروپےملیں گے ، باہمت بزرگ پروگرام کیلئے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پروگرام سے مستحق بزرگ شہریوں کی معاشی بحالی ہوگی،حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور پسماندہ طبقے کی بحالی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ریاست مدینہ کاجوتصور دیاہم اسکی جانب بڑھیں گے، ریاست مدینہ کا حصول ایک لمبا اور صبر آزما کام ہے، ہمارے بزرگ ہماری زمہ داری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نےبزرگوں،متاثرہ افراد کیلئے پروگرام شروع کیا ہے، یہ سوشل پنشن پروگرام ہے، ابتدائی طور پر 2 ارب روپے مختص کئے ہیں، ریاست مدینہ کے اصولوں پر چل کر کمزور طبقوں کو اوپر لیکر جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بزرگ افراد کو عمر کے آخری آیام میں سکھ ملنا چاہیے ، حکومت پنجاب نے احساس پروگرام کا بھی آغاز کیا گیا ، یہ منفرد پروگرام ہے،65 سال سے زائدالعمر کو ماہانہ وظیفہ دیں گے۔

The post 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کیلئے 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HosZgQ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear