Important statement from SBCA regarding the blast building - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 21 اکتوبر، 2020

Important statement from SBCA regarding the blast building

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے آج کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والی عمارت کا معائنہ کیا۔

ایس بی سی اے کی 5 رکنی انجینئرز کی ٹیم نے جائے حادثہ کا جائزہ لے کر اپارٹمنٹ کا ایک حصہ خطرناک قرار دے دیا ہے، ٹیم کا کہنا تھا کہ دھماکے سے اپارٹمنٹ کے ایک حصے کی بنیاد مکمل تباہ ہو چکی ہے۔

بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے خبردار کر دیا ہے کہ دھماکے سے متاثر اپارٹمنٹ کا ایک حصہ خطرناک ہو چکا ہے اور یہ کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔

دریں اثنا، ایس بی سی اے کی ٹیم اپارٹمنٹ کا تفصیلی معائنہ کر کے رپورٹ تیار کرے گی۔

گلشن اقبال کراچی میں دھماکا، عمارت کا ایک حصہ منہدم، 5 جاں بحق، 20 زخمی

واضح رہے آج صبح کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب ایک بینک میں دھماکا ہوا ہے جس سے عمارت کے ایک حصے کی پہلی اور دوسری منزل منہدم ہو گئی۔

اس حادثے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہو گئے ہیں، چند زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ دور دور تک سنی گئی، قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، دھماکے کے بعد لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

The post ایس بی سی اے کا دھماکے والی عمارت سے متعلق اہم بیان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3m69lVp

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear