Mazar-e-Quaid is not a playground for any lesser political leadership: Fawad Chaudhry - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 19 اکتوبر، 2020

Mazar-e-Quaid is not a playground for any lesser political leadership: Fawad Chaudhry

فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اور قائداعظم کا مزار کم ظرف سیاسی قیادت کے کھیل کا میدان نہیں، علی زیدی کا کہنا تھا کہ ذمہ داران کو سخت سے سخت سزاہونی چاہیے۔

ن لیگ کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اپنے رد عمل میں پولیس کارروائی کی حمایت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ مزار قائد کی توہین کسی طور قابل قبول نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی جانب سے گرفتاری قانون کے احترام کا بیانیہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مزار قائد پر اٹھکیلیاں، نعرے بازی اور غیرسنجیدہ طرز عمل قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، قائداعظم کا مزار کم ظرف سیاسی قیادت کے کھیل کا میدان نہیں، مزارقائد ہر پاکستانی کے لئے مقدس جگہ ہے، اس غیرسنجیدہ طرزعمل پر سزا ہونی چاہئے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدرکی گرفتاری بالکل ٹھیک ہے کیونکہ مزار قائد پر ہلڑبازی ناقابل برداشت ہے، ان کوعدالت سے سخت سے سخت سزا ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مزار قائد کے اندر نعرے لگانے اور تالیاں بجانے والوں کو کٹہرے میں لانا چاہیے، اگر یہ مانتے ہیں کہ مزار قائد پر جو ہوا غلط ہوا تومعافی مانگیں، معافی مانگنے کے لئے ان کے پاس سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم موجود ہے۔

The post مزار قائد کسی کم ظرف سیاسی قیادت کے کھیل کا میدان نہیں، فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2H2L43V

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear