What strategy should be adopted for the opposition's anti-government rallies? The federal cabinet will sit together today - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 20 اکتوبر، 2020

What strategy should be adopted for the opposition's anti-government rallies? The federal cabinet will sit together today

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اپوزیشن کے حکومت مخالف جلسوں کیلئے حکمت عملی پر مشاورت کیلئے سرجوڑ کر بیٹھےگی جبکہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات اور نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، جس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال سمیت اپوزیشن کی تحریک اورحکومت مخالف جلسوں کاجائزہ لے گی۔

کابینہ کو گندم اور چینی کی درآمد کے حوالے صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا، مہنگائی کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم کابینہ کوٹائیگرفورس کی ذمہ داریوں سےمتعلق بھی اعتماد میں لیں گے جبکہ کابینہ کو کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال اوراقدامات پربریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ کےاجلاس میں 6 نکا تی ایجنڈے پر غور ہوگا، جس میں گن اینڈکنٹری کلب کی عارضی مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری اور سندھ انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ کمپنی کےسی ای او کی تقرری کی منظوری شامل ہیں۔

اجلاس میں کابینہ کے فیصلوں پرعملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے 7اکتوبر کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14اکتوبرکوہونےوالےفیصلوں کی توثیق کرے گی۔

The post اپوزیشن کے حکومت مخالف جلسوں پر کیا حکمت عملی اختیارکی جائے؟وفاقی کابینہ آج سرجوڑ کر بیٹھےگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jeFzfh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear