سعودی حکومت کی شہریوں کو اہم ہدایات - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 20 ستمبر، 2020

سعودی حکومت کی شہریوں کو اہم ہدایات

ریاض: سعودی حکومت نے انتباہ کیا ہے کہ کوئی بھی شخص سیلاب کے ریلے اور برساتی نالے عبور کرنے کی کوشش نہ کرے، اس طرح کے خطرات مول لینے والوں میں سے بیشتر خطرناک انجام سے دوچار ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ شہری دفاع اور محکمہ موسمیات متعدد مرتبہ تنبیہ جاری کرچکے ہیں کہ کوئی بھی شخص سیلاب کے ریلے اور برساتی نالے عبور کرنے کی کوشش نہ کرے

محکمہ موسمیات نے سیلاب کے دھارے سے گزرنے والوں کے انجام کے مناظر پر مشتمل ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔

محکمے نے انتباہ کیا کہ ان دنوں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش کا موسم چل رہا ہے، سب لوگ خود کو سیلاب کے خطرات سے بچانے اور ڈوبنے کا خطرہ مول لینے سے بچیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا کی باحہ میں پہلے گرد آلود ہواؤں کے بعد شہر اور اس کی چار کمشنریوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے، نجران میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی ہے۔

The post سعودی حکومت کی شہریوں کو اہم ہدایات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cf0T2t

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear