ہمیں آسیان جیسے اداروں پر فخرکرنا چاہیے، منیر اکرم - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 11 ستمبر، 2020

ہمیں آسیان جیسے اداروں پر فخرکرنا چاہیے، منیر اکرم

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ ہمیں آسیان جیسے اداروں پر فخرکرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین اس سمت کا پہلا قدم ہے کہ ہمیں مشترکہ بھلائی کو فروغ دینا چاہیئے۔

منیر اکرم نے کہا کہ ہمیں آسیان جیسے اداروں پر فخر کرنا چاہیے،آسیان بہت سے لوگوں کے لیے ایک مثال فراہم کرتا ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے 11 کھرب ڈالر کے مالی خسارے جاری کیے،ترقی پذیر ممالک جدوجہدمیں ہیں تاکہ خسارے سے نکلنے کے قابل ہو، یہ عدم مساوات کی ایک مثال ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ ویکسین کے لیے تحقیق ترقی یافتہ ممالک کی ترجیحات پر مرکوز ہے۔پاکستانی سفیر نے ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تعاون کے فروغ،پالیسی امور کے حل کے لیے مل کر کام کی اپیل بھی کی۔

سلامتی کونسل کے کام میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے، منیر اکرم

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 2 ستمبر کو اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل کے کام میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔

The post ہمیں آسیان جیسے اداروں پر فخرکرنا چاہیے، منیر اکرم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35uoNFN

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear