
لاہور : لنک روڈ زیادتی کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے متنازع بیان پر سی سی پی او عمر شیخ کو طلب کرلیا اور کہا سی سی پی او نے وہ جملہ بولا جس پر پوری کابینہ سے معافی مانگنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں لنک روڈزیادتی کیس کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمدقاسم خان نے درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ قانون کےمطابق حکومت چاہےتوجوڈیشل انکوائری کراسکتی ہے، قانون پڑھ لیں،بتائیں کہ کس قانون کےتحت یہ حکم جاری کریں، صرف خبرچھپوانے کےلیے درخواستیں دائرنہ کی جائیں۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ ایف آئی آردرج ہے،انویسٹی گیشن ہورہی ہے،جس پر چیف جسٹس محمدقاسم خان کا کہنا تھا کہ سی سی پی او نے وہ جملہ بولا جس پر پوری کابینہ سے معافی مانگنی چاہیے، یہ کیا انویسٹی گیشن ہے، سی سی پی او مظلوم خاتون کوغلط کہہ رہاہے، بہت سےوزرا نے عجیب وغریب بیانات دیے ، پتہ نہیں انویسٹی گیشن ہو رہی ہے یا ڈرامہ بازی ہے۔
،عدالت نے کہا کہ حکومتی مشیر اور وزیرقانون موقع پرجاکر تصویریں بنارہےہیں، کیاوزیرقانون انویسٹی گیشن افسرہےجووہاں تصویریں بنارہےہیں، یہ تصویریں بعدمیں سوشل میڈیا پرڈال کردکھاتےہیں بڑاکام کیا۔
چیف جسٹس محمد قاسم خان نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کا نوٹیفکیشن ، تازہ رپورٹ اور سی سی پی او لاہور کو بھی طلب کرلیا۔
چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے پوچھا کہ سی سی پی او نے جوبیان دیا اس پر کیا کارروائی ہوئی؟ کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ سی سی پی او کے بیان پرانکوائری ہورہی ہے؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ پورے معاملے کی انکوائری ہو رہی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ معاملے پر سخت ایکشن ہونا چاہیے تھا تاکہ قوم کی بیٹیوں کو حوصلہ ہوتا، آپ سب کو بلا لیں پھر دیکھتے ہیں معاملے کو۔
The post لنک روڈ زیادتی کیس سے متعلق بیان ، لاہور ہائی کورٹ نے سی سی پی او کو آج طلب کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kbzph1
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear