اندھیرے میں چمکنے والے مینڈک کی ویڈیو وائرل - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 13 ستمبر، 2020

اندھیرے میں چمکنے والے مینڈک کی ویڈیو وائرل

اب تک ہم نے رات کی روشنی میں چمکتے ہوئے جگنوؤں کو دیکھا تھا تاہم اب ایسا مینڈک بھی منظر عام پر آیا ہے جو اندھیرے میں چمکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک مینڈک کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مینڈک دیوار پر چڑھنے کی کوشش کر رہا ہے، ہر تھوڑی دیر بعد اس کا جسم چمکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

ویڈیو کو دیکھ کر صارفین نے اس پر حیرانی کا اظہار کیا تاہم جلد ہی یہ حقیقت سامنے آئی کہ مینڈک کے چمکنے کی وجہ ایک جگنو ہے جسے اس نے نگل لیا ہے۔

ویڈیو ایک گھر کی ہے جس کی دیوار پر کہیں سے یہ مینڈک آگیا ہے اور گھر والے اسے چمکتا دیکھ کر خوشگوار حیرت کا شکار ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معدے کے اندر سے جگنو کے چمکنے پر مینڈک کی رگیں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے مذاقاً لکھا کہ یہ مینڈک اپنے دوپہر اور رات کے کھانے میں جگنو کا استعمال اس لیے کرتا ہے تاکہ اس کی وجہ سے اسے رات میں روشنی مل سکے اور وہ آرام سے اپنا سفر کر سکے۔

The post اندھیرے میں چمکنے والے مینڈک کی ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from حیرت انگیز – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32n6DUC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear