وزیراعلیٰ پنجاب نے نرسوں کے سروس اسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 25 ستمبر، 2020

وزیراعلیٰ پنجاب نے نرسوں کے سروس اسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے نرسنگ کیڈر کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات کی اصولی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں نرسوں کے سروس اسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں نرسوں کی ترقیوں کے امور کو اسٹریم لائن کرنے کا فیصلہ کرنے کے علاوہ نرسنگ کے شعبے میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے اسکالر شپ دینے کی اصولی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نرسنگ اسکولوں کو نرسنگ کالجوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا،نرسنگ کالجوں کے ساتھ ہاسٹل بھی بنائے جائیں گے،نرسوں کو اسکالر شپ پر بیرون ملک بھجوائیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نرسوں کے لیے بڑے پیکیج کاجلد اعلان کریں گے۔

عثمان بزدار نے کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے لیے بزنس پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نرسوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب نے نرسوں کے سروس اسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2RZFIYO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear