سعودی عرب: سڑک عبور کرنے والوں کے لیے پہلا اوور ہیڈ برج قائم - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 19 ستمبر، 2020

سعودی عرب: سڑک عبور کرنے والوں کے لیے پہلا اوور ہیڈ برج قائم

ریاض: سعودی عرب کی جدہ جازان شاہراہ پر سڑک عبور کرنے والوں کے لیے پہلا اوور ہیڈ برج قائم کردیا گیا، یہ پل اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں اللیث کمشنری کی الشواق بلدیہ نے جدہ جازان شاہراہ پر سڑک عبور کرنے والوں کے لیے پہلا اوور ہیڈ برج قائم کیا ہے، یہ پل اللیث کی تحصیل حفار میں بنایا گیا ہے۔

مکہ مکرمہ ریجن میں یہ پل اپنی نوعیت کا پہلا ہے، جسے جدہ جازان شاہراہ پر پیدل چلنے والوں کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

حفار تحصیل میں پیدل چلنے والوں کے لیے پل نصب کرتے وقت ٹریفک دائیں بائیں موڑ دیا گیا تھا، شاہراہ کے اوپر پل کی تنصیب کے وقت سیکیورٹی فورس کے اہلکار موجود تھے۔

الشواق بلدیہ کے چیئرمین انجینیئر عابد السلمی نے بتایا کہ پل پر 18 لاکھ 71 ہزار ریال لاگت آئی ہے، انہوں نے کہا کہ پل کا 90 فیصد حصہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ 10 فیصد کام باقی ہے۔

The post سعودی عرب: سڑک عبور کرنے والوں کے لیے پہلا اوور ہیڈ برج قائم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3iN1oDj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear