وزیراعظم عمران خان نے پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کردیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 17 ستمبر، 2020

وزیراعظم عمران خان نے پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کردیا

ہری پور: وزیراعظم عمران خان نے پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کردیا ، یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت اورانجینئرنگ کےشعبےمیں تعلیم دی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ہری پور پہنچے اور پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا ، عمران خان پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کریں گے، یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت اورانجینئرنگ کےشعبےمیں تعلیم دی جائےگی۔

وفاقی وزرا اوروزیراعلیٰ کےپی محمودخان بھی ہمراہ ہیں ، وزیراعظم کی آمد کےپیش نظر سیکیورٹی کےانتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاتھا کہ پاک آسٹریافیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح آج ہوگا، انسٹیٹیوٹ ٹیکنالوجی تعلیم کامثالی ادارہ ثابت ہوگا ، حکومت کاسائنس وٹیکنالوجی کی تعلیم پروژن واضح ہے اور سائنس وٹیکنالوجی کی تعلیم کےفروغ کیلئےپرعزم ہے۔

The post وزیراعظم عمران خان نے پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2E8CoY6

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear