‘وزیراعظم کی بہتر پالیسیز اور فنانس ٹیم کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 12 ستمبر، 2020

‘وزیراعظم کی بہتر پالیسیز اور فنانس ٹیم کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے’

کراچی : مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی بہتر پالیسیزاورفنانس ٹیم کودنیابھرمیں سراہاجارہاہے، عوام سے جو حکومت کی امیدیں ہیں، وہ پوری کریں گے۔

کراچی : مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی بہتر پالیسیزاورفنانس ٹیم کودنیابھرمیں سراہاجارہاہے، عوام سے جو حکومت کی امیدیں ہیں، وہ پوری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اووسیزچیمبر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحالی کے لیے حکومت نے سخت فیصلے کیے، ہم نےحکومت کےاخراجات میں کمی کی،فوج کےاخراجات منجمدکیے، پاکستان کے کمزور ترین طبقے کی مدد کا فیصلہ کیا گیا، سابق قبائلی اضلاع کے لیے 152ارب کا پیکج رکھا۔

مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی بہتر پالیسیزاورفنانس ٹیم کودنیابھرمیں سراہاجارہاہے، حکومت نےبرآمدات میں اضافےکےلیےمتعددمراعات دیں، گزشتہ مالی سال میں حکومت نےکوئی مالی گرانٹ نہیں دی، یوٹیلٹی بل میں آسانی اورآسان قرض دیےگئے، کورونا کے بعدملکی معیشت پربرے اثرات پڑے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ احساس پروگرام سمیت حکومت کےدیگراقدامات کوسراہاجارہاہے، مشکل صورتحال میں غریبوں کی امدادکامنصوبہ شروع کیا، کورونا میں کمی کےساتھ اچھے اثرات نمودار ہورہے ہیں، کھاد،گاڑیوں،سیمنٹ اورموٹرسائیکل کی پیداواربڑھی ہے، ہماری کوشش ہے دنیا کے عالمی سرمایہ کاروں کو مائل کیا جائے۔

ہماری کوشش ہےنچلےطبقےکی مزیدمددکی جائے، عوام سےجوحکومت کی امیدیں ہیں وہ پوری کرنےجارہےہیں، کورناکی وجہ سےجی ڈی پی گروتھ میں کمی ہوئی، حکومتی اقدامات کےباعث 2سال میں 5ہزارارب کی بچت کی گئی جبکہ کوروناکےباعث ترقی کی شرح اورٹیکس محاصل میں کمی ہوئی۔

The post ‘وزیراعظم کی بہتر پالیسیز اور فنانس ٹیم کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32pFujX

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear