سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز عقاب میلے کی تیاریاں - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 19 ستمبر، 2020

سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز عقاب میلے کی تیاریاں

ریاض : سعودی فالکنز کلب نے تیسرے کنگ عبد العزیز عقاب میلہ میں “الملہوا” اور “المازین” کے ناموں سے عقابوں کے مقابلے کرانے کے لئے فالنکز کے اندراج کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقابلوں میں حصہ لینے والے عقابوں کے اندراج کے لیے 25 اکتوبر سے پورے سعودی عرب میں رجسٹریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں 25 اور26 اکتوبر کو ، حفر الباطن میں 28 اور29 اکتوبر ، سکاکا میں یکم نومبراور2 نومبر، ینبع میں 4 اور5 نومبر جب کہ جدہ میں رجسٹریشن 7 اور8 نومبر کو ہوگی۔

ریاض میں رجسٹریشن 6 نومبر سے شروع ہوگی اور یہ سلسلہ 21 نومبر تک جاری رہے گا۔

سعودی فالکنز کلب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقامی نسل کے ان خاص پرندوں کو “الملہوا” اور “المازین” نام کے دونوں حتمی راونڈز میں حصہ دیا جائے گا۔

یہ مقابلے ان شاہینوں کی مقامی طور پر فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے منعقد کرائے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ سعودی پوسٹ نے کنگ عبدالعزیز فالکن میلے کے تیسرے ایڈیشن کے انعقاد کے حوالے سے خوبصورت پرندے باز کی تصاویر کے ساتھ تین اور پانچ ریال کے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

مزید پڑھیں : کنگ عبد العزیز فالکن فیسٹول، سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ

سعودی معاشرے میں باز غیرمعمولی اہمیت رکھتا ہے، معاشرے کے اعلیٰ اور ادنیٰ ہر طبقے کے لوگ باز کی افزائش اور اس سے شکار کا شوق کرتے ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ ڈاک نے یادگاری ڈاک ٹکٹ سعودی فالکن کلب کے تعاون سے جاری کیے ہیں۔ یاد رہے کہ کنگ عبدالعزیز فالکن میلے کا تیسرا ایڈیشن 28 نومبر کو منعقد ہوگا۔

The post سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز عقاب میلے کی تیاریاں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35Rfwbc

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear