The Holy Name of Hazrat Muhammad (PBUH) is the ultimate example for human beings till the end of time, says Prime Minister - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 26 ستمبر، 2020

The Holy Name of Hazrat Muhammad (PBUH) is the ultimate example for human beings till the end of time, says Prime Minister

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حضرت محمدﷺکی ذات اقدس رہتی دنیا تک انسانوں کیلئے حتمی نمونہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قرآن کی آیت شیئر کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ حضرت محمدﷺکی ذات اقدس رہتی دنیا تک انسانوں کیلئے حتمی نمونہ ہے۔

گذشتہ روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں سیشن سے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی ہے، بھارتی حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگربھارت کی فسطائی حکومت نے پاکستان کیخلاف کوئی جارحیت کی تو قوم بھرپور جواب دے گی۔

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت، عوام حق خودرادیت کیلئے کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی حمایت کرتی ہے، بھارت یو این قراردادوں، کشمیریوں کی خواہش کے مطابق تنازع کے حل پر متفق ہو اور فوجی محاصرے، انسانی حقوق کی دیگر پابندیوں کو فوری ختم کرے۔

The post حضرت محمدﷺکی ذات اقدس رہتی دنیا تک انسانوں کیلئے حتمی نمونہ ہے،وزیراعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/340qIiX

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear