سندھ کے نئے سیکریٹری بلدیات کا چارج سنبھالتے ہی سخت اقدام - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 9 ستمبر، 2020

سندھ کے نئے سیکریٹری بلدیات کا چارج سنبھالتے ہی سخت اقدام

کراچی: صوبہ سندھ کے نئے سیکریٹری بلدیات نجم شاہ نے چارج سنبھالتے ہی متعدد بلدیاتی افسران کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے احکامات نہ ماننے، غیر قانونی بھرتیوں، فنڈز میں خرد برد اور غلط بلنگ کے الزامات پر معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے نئے سیکریٹری بلدیات نجم شاہ نے چارج سنبھالتے ہی 3 بلدیاتی افسران کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے احکامات نہ ماننے پر معطل کردیا، افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران پی اے سی اجلاس میں آڈٹ اعتراضات کے جواب نہیں دے رہے تھے۔

معطل افسران میں ٹنڈو الہیار کے چیف میونسپل آفیسر غلام سرور، میر پور ماتھیلو کے سلمان لوند اور جھنڈو مری ٹاؤن کے افسر فیاض شاہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی کے بھی 4 افسران کو کرپشن کے الزام میں معطل کردیا گی ہے، افسران پر غیر قانونی بھرتیوں، فنڈز میں خرد برد اور غلط بلنگ کے الزامات ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ معطل افسران میں 17 سے 19 گریڈ کے افسران شامل ہیں۔

The post سندھ کے نئے سیکریٹری بلدیات کا چارج سنبھالتے ہی سخت اقدام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2DLryqW

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear