بھارتی درندے مسلمان شہری کا ہاتھ کاٹ کر ساتھ لے گئے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 14 ستمبر، 2020

بھارتی درندے مسلمان شہری کا ہاتھ کاٹ کر ساتھ لے گئے

دہلی: بھارت میں ہندوانتہا پسندوں نے درندگی کی تمام حدیدں پار کردیں، نہتے اور مظلوم مسلمان شہری کو بہیمانہ تشدد کے بعد ہاتھ کاٹ کر ساتھ لے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں وحشیوں نے صرف اس بنیاد پر اخلاق نامی مسلمان شخص کا تیز دھار آلے سے ہاٹھ کاٹ دیا کیوں کہ ہاتھ پر 786 لکھا تھا، واقعے کے بعد پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جبکہ متاثرہ شخص علاج اور انصاف کا منتظر ہے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص اخلاق کے بھائی اکرام کا کہنا ہے کہ میرا بھائی نئی ملازمت کی تلاش میں ہریانہ گیا تھا کیوں کہ لاک ڈاؤن کے باعث نائی کی دکان میں شدید مندی کا سامنا تھا، وہاں دو نوجوانوں سے اس کی معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وہ دونوں کئی شرپسندوں کو اپنے ساتھ لے آئے۔

انہوں نے بتایا کہ تشدد کرنے والوں میں خاتون بھی شامل تھی، انہوں نے صرف بری طرح مارا بلکہ اپنے ساتھ دایاں ہاتھ کاٹ کر بھی لے گئے، اور بھائی کو مردہ سمجھ کر سڑک کنارے پھینک دیا۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اخلاق نے کسی بھی طرح فون کر کے واقعے سے متعلق گھر والوں کو آگاہ کیا، مقامی اسپتال سے متاثرہ شخص کا علاج جاری ہے، پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوئی تعاون نہیں کررہی۔

The post بھارتی درندے مسلمان شہری کا ہاتھ کاٹ کر ساتھ لے گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mkc0Mc

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear