سردیوں میں گیس کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 21 ستمبر، 2020

سردیوں میں گیس کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے

سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ

کراچی: سندھ بھر میں موسم سرما کے دوران 300ایم ایم سی ایف ڈی گیس کمی کا سامنا ہوسکتا ہے جس کے باعث ممکنہ طور پر گھریلوں صارفین کے لیے مشکلات کھڑی ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، گیس فیلڈز سے ایس ايس جی سی کو کم گیس مل رہی ہے، گیس فیلڈ سے کم پریشر کے باعث لوگیس پریشر کی شکایات ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی کا 150 ایم ایم سی ایف ڈی شارٹ فال ہے، شارٹ فال ہونے سے لائن پیک کی صورتحال متاثر ہوئی ہے، گھریلوصارفین کو گیس پہنچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

‘سنجھورو اور زرگون گیس فیلڈز سالانہ مرمت کی وجہ سے بند ہیں’۔

خیال رہے کہ ملک میں عمومی طور پر موسم سرما کے دوران گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ریکارڈ کیا جاتا ہے، کئی گھریلوں صارفین کے مطابق گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

بعض علاقوں کے شہری لکڑیوں کی مدد سے کھانا پکانا پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

The post سردیوں میں گیس کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ktz8WK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear