
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان میں فیری سروس کے آغاز اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی آرڈیننس کی منظوری دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 15 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ اہم معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔
کابینہ کمیٹی قانون سازی کا دائرہ کار بڑھانے کامعاملہ ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی آرڈیننس اور چیئرمین فیڈرل ایجوکیشن بورڈکی تعیناتی کی منظوری دی جائےگی۔
کابینہ پورٹ قاسم کراچی پرایل این جی ٹرمینل کے قیام کی منظوری اور پاکستان میں فیری سروس کے آغاز کی منظوری دے گی جبکہ نیپرا سالانہ رپورٹ 19-2018 اور انڈسڑی رپورٹ2019 پیش کی جائے گی۔
کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز کو فرائض سونپنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اجلاس میں مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات سے متعلق اور پبلک اینڈ پرائیویٹ تعمیرات کاجائزہ اور پیپرا رولز پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ اسلام آباد میں بجلی میٹرزکی تنصیب کےکابینہ 2005 کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائےگی۔
The post وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lU3za6
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear