پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اہم کارروائیاں، ڈیڑھ لاکھ گندے انڈے برآمد - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 8 ستمبر، 2020

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اہم کارروائیاں، ڈیڑھ لاکھ گندے انڈے برآمد

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ گندے انڈے برآمد کرلیے، اس دوران 5ہزار600کلوپاپڑ، 220 کلو مٹھائی اور 100کلوناقص بیکری آئٹمز بھی تلف کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولپور، بہاول نگر اور رحیم یار خان میں چھاپے مارے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارتی کا کہنا ہے کہ گندے انڈے بیکریوں کو بھیجے جارہے تھے، بہاولنگر میں ایک بیکری اور ایک مٹھائی کی دکان ناقص اجزا کے استعمال پر سیل کی گئی، جبکہ بہاولپور میں مٹھائی کی 2دکانیں حشرات پائے جانے پر سیل کی گئیں۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ رحیم یار خان میں 2پاپڑ فیکٹریوں کو سیل کیا گیا، 3فوڈیونٹس کو پراڈکٹ رجسٹریشن نہ ہونے پر کام سے روک دیا گیا ہے۔

رحیم یارخان میں بیکری کو وارننگ کے باوجود پراڈکٹ رجسٹریشن نہ کرانے پر ایک لاکھ جرمانہ ہوگا۔

خیال رہے کہ فوڈ اتھارٹی صوبے بھر میں متحرک ہوچکی ہے، مختلف شہروں میں کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس سے قبل بھی بڑے چھاپے مارے جاچکے ہیں۔

The post پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اہم کارروائیاں، ڈیڑھ لاکھ گندے انڈے برآمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jVMkTZ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear