میاں صاحب بضد ہیں صرف وہ جج قبول جو انھیں ثبوتوں کے باوجود بری کرے: شہزاد اکبر - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 20 ستمبر، 2020

میاں صاحب بضد ہیں صرف وہ جج قبول جو انھیں ثبوتوں کے باوجود بری کرے: شہزاد اکبر

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ امور شہزاد اکبر نے اپوزیشن کی اے پی سی میں نواز شریف کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا میاں صاحب بضد ہیں صرف وہ جج قبول جو انھیں ثبوتوں کے باوجود بری کرے۔

شہزاد اکبر نے ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں، کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو لیکن گرم ہوا چلتے ہی لندن بھاگ جاتے ہیں۔

انھوں نے لکھا ابھی قوم نے قوانین کے خلاف سزا یافتہ اشتہاری مجرم کا لائیو بھاشن سنا، میاں صاحب بضد ہیں کہ انھیں صرف وہ جج قبول ہیں جو انھیں ثبوتوں کے باوجود بری کرے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ بلاول لکھی تقریر کر سکتا ہے، وہ فرما رہے ہیں کہ سابق وزیر اعظم کو بولنے نہیں دیا جا رہا، بھائی آپ سمیت آپ کے سابق وزیر اعظم کی اصل صورت قوم لائیو دیکھ رہی ہے، لگتا ہے کہ شیری صاحبہ دور بیٹھی ہیں اور لکھی تقریر درست نہ کر سکیں۔

اے پی سی کو جامع لائحہ عمل تجویز کرنا چاہیے: میاں نواز شریف

واضح رہے کہ آج اپوزیشن کی اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کو جامع لائحہ عمل تجویز کرنا چاہیے، بے باک فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اب نہیں تو کب کریں گے۔

The post میاں صاحب بضد ہیں صرف وہ جج قبول جو انھیں ثبوتوں کے باوجود بری کرے: شہزاد اکبر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2RJmmHy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear