
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی اوراتحادی جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج ہوگا، جس میں ایف اےٹی ایف سے متعلق بلوں کی منظوری کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
.
تفصیلات کے مطابق حکومتی اوراتحادی جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج ہوگا، وزیراعظم عمران خان اجلاس کی ازیرصدارت کریں گے اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق مشاورت ہوگی اور ایف اے ٹی ایف سےمتعلق بلوں کی منظوری کی حکمت عملی طےکی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی تمام ارکان کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہداہت کی ہے۔
یاد رہے وزیر اعظم قومی سلامتی اور ملکی مفاد کا بل ہر صورت منظور کرانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف قانون کی منظوری کیلئے ڈٹ گئے تھے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران اپوزیشن گٹھ جوڑ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوری بچانے کےلیے سب آپس میں مل چکے ہیں ہیں لیکن ہم بلیک میلنگ میں آئیں گے اور نہ ہی این آر او کی ڈیمانڈ پوری کریں گے، ایف اے ٹی ایف پی ٹی آئی کا نہیں ملکی مفاد کا معاملہ ہے، بل کی منظوری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوامی سطح پر بے نقاب کریں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم نے ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن کا کردار قوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی کوشش ہے، پاکستان بلیک لسٹ میں شامل ہو، اپوزیشن نے حکومت کو بلیک میل کرنے کیلئے قانون سازی روکی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف اےٹی ایف سےمتعلق اپوزیشن اوربھارت ایک پیج پرہیں، ہرجمہوریت میں اپوزیشن کاملک کےلیےاہم کردارہوتاہے، اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچانےکیلئےملک کونقصان پہنچارہی ہے، اپوزیشن اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں ذاتی مفادکی ترامیم چاہتی ہے۔
The post ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری، حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2RC9N0h
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear