سعودی پولیس نے لڑکی کی جان بروقت کیسے بچائی ؟ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 19 ستمبر، 2020

سعودی پولیس نے لڑکی کی جان بروقت کیسے بچائی ؟

دمام: سعودی عرب میں پولیس کی جانب سے لڑکی کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام میں پولیس نے لڑکی کو ہوٹل کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اقدام خودکشی سے روک دیا۔

پولیس کی جانب سے لڑکو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں سیکیورٹی اہلکار کو لڑکی سے بات چیت کر رہے ہیں اور اسے چھلانگ لگانے سے روکنے پر آمادہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری دفاع کی گاڑی ہوٹل کے نیچے پہنچی اور جب کریں سے سیکیورٹی اہلکار لڑکی کے قریب پہنچے تو وہ چھلانگ لگانے کے بجائے اپنے کمرے میں چلی گئی۔

لڑکی کو چھلانگ لگانے سے روکنے پر دمام سیکیورٹی اور شہری دفاع کے اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے۔

The post سعودی پولیس نے لڑکی کی جان بروقت کیسے بچائی ؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3iOewZ4

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear