عمان کے سلطان نے نیا شاہی فرمان جاری کر دیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 15 ستمبر، 2020

عمان کے سلطان نے نیا شاہی فرمان جاری کر دیا

مسقط: سلطان عمان ہیثم بن طارق نے انکم ٹیکس قانون کی کچھ شقوں میں ترمیم سےمتعلق شاہی فرمان جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آرٹیکل نمبر 1 میں کہا گیا ہے کہ شاہی فرمان میں منسلک ترامیم کا اطلاق شاہی فرمان نمبر 28/2009 کے تحت مذکورہ انکم ٹیکس قانون پر ہوگا۔

آرٹیکل نمبر 2 میں کہا گیا ہے کہ شاہی فرمان کے مطابق جہاں جہاں ‘وزیر خزانہ’ کا لفط استعمال ہوتا ہے اسے ‘چیئرمین ٹیکس اتھارٹی’ سے تبدیل کیا جائے گا۔

آ رٹیکل نمبر 3 کے مطابق ان تمام آرڈرز کو ختم کیا جاتا ہے جو اس شاہی فرمان سے متصادم ہیں یا اس سے منسلک ترمیم یا ان کی شقوں کے خلاف ہیں۔

آرٹیکل نمبر 4 کہتا ہے کہ یہ فرمان سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا اور اس کی اشاعت کی تاریخ کے اگلے دن سے سے نافذ العمل ہوگا۔ سوائے آرٹیکل 140 کہ جو یکم جنوری 2020 کے بعد سے آنے والے سالوں کے لیے نافذ ہوگا۔

The post عمان کے سلطان نے نیا شاہی فرمان جاری کر دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3klCaw2

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear