العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز : نواز شریف اور نیب اپیلوں پر سماعت آج ہوگی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 10 ستمبر، 2020

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز : نواز شریف اور نیب اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی ،عدالت نے نواز شریف کو آج سرنڈر کرنے کا حکم دے رکھا ہے تاہم نوازشریف نے وطن واپسی سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی ، ڈویژن بنچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے۔

نواز شریف کی جانب سے خواجہ حارث پیش ہوں گے جبکہ نواز شریف نے آج پیشی سے حاضری کے لئے استثنی کی دو متفرق درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں۔

سماعت سے قبل ہائیکورٹ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور ہائی کورٹ کے اطراف کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں، آج ہائی کورٹ میں عام پبلک کی داخلہ پر مکمل پابندی ہے۔

مزید پڑھیں : ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی حاضری سے استثنی کیلیے درخواستیں دائر

عدالت نے نوازشریف کو آج 10 ستمبر تک سرنڈر کرنے کاحکم دے رکھا ہے تاہم نوازشریف نے پیشی سےایک روزقبل واپسی سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ بیمار ہوں، پاکستان آکر سرینڈر نہیں کرسکتا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف ہائیپر ٹینشن، امراض قلب سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں، میڈیکل رپورٹ نواز شریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ آر لارنس نے جاری کی، میڈیکل سرٹیفکیٹ میں نواز شریف کو دی جانے والی ادویات کا بھی ذکر ہے۔

واضح رہے احتساب عدالت نے ایون فیلڈریفرنس 6جولائی 2018 کوقید وجرمانہ کی سزا سنائی تھی، نوازشریف کو 10،مریم صفدر کو7 اور کیپٹن صفدر کو1سال قید کی سزاسنائی گئی تھی جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد نوازشریف، مریم نواز،کیپٹن صفدر ضمانت پرہیں۔

The post العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز : نواز شریف اور نیب اپیلوں پر سماعت آج ہوگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2R8BdLj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear