سعودی عرب یوم الوطنی پر کیا کرنے جا رہا ہے۔۔بڑا اعلان ہوگیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 20 ستمبر، 2020

سعودی عرب یوم الوطنی پر کیا کرنے جا رہا ہے۔۔بڑا اعلان ہوگیا

ریاض: سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سب سے بڑے ایئر شو کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ریاض: سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سب سے بڑے ایئر شو کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو جدہ کورنیش پر سعودی ایئر فورس، سعودی ایئر لائنز اور ایوی ایشن کے طیاروں نے تربیتی پروازیں کیں جہاں ایک ہیلی کاپٹر ایئر شو کے بینر کے ساتھ فضا میں چکر لگاتا رہا۔


محکمہ تفریحات کا کہنا ہے کہ اس سال یوم الوطنی 90 کا جشن مختلف انداز میں منایا جائے گا۔سعودی عرب کی تاریخ میں سب سے بڑا ایئر شو پیش کیا جائے گا اس میں فوجی اور شہری ہوا بازی کے مختلف ادارے شریک ہوں گے۔

ایئر شو مملکت کی تاریخ کا سب سے بڑا ہوگا اس کی شروعات 23 ستمبر کو شام 4 بجے ہوگی جسے سعودی چینل پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ محکمہ تفریحات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں یوم الوطنی کے جشن کے موقع پر سعودی عرب کی تاریخ کے سب سے بڑے ایئر شو کا اعلان کیا تھا۔

The post سعودی عرب یوم الوطنی پر کیا کرنے جا رہا ہے۔۔بڑا اعلان ہوگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kwQeTz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear