
لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف خاندان کیخلاف گواہی دینے والے 110 افراد کی فہرست تیار کرلی ہے ، گواہ نیب کے مؤقف کی تائید کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق شریف خانمدان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں گواہوں کی فہرست عدالت میں پیش کردی گئی ، نیب نے 110افرار پر مشتمل گواہوں کی فہرست تیار کرلی ہے ۔
گواہوں میں بینکوں کےنمائندے،ایف بی آر،پٹواری اورسرکاری محکموں کےافراد ، نیب کے اسٹنٹ ڈائریکٹر،انویسٹی گیشن آفیسر بھی شامل ہیں ، دستاویزات میں بتایا گیا کہ شہبازشریف خاندان کےخلاف110گواہ نیب کے مؤقف کی تائید کریں گے۔
شہباز شریف خاندان کے خلاف 4وعدہ معاف بھی نیب کےمؤقف کی تائیدکریں گے ، وعدہ معاف گواہوں میں مشتاق چینی،یاسرمشتاق ،شعیب قمراور محبوب علی شامل ہیں۔
خیال رہے شہباز خاندان کے خلاف7ارب35 کروڑ کی منی لانڈرنگ کاریفرنس دائر ہے۔
The post منی لانڈرنگ ریفرنس :شہباز شریف خاندان کےخلاف کون کون گواہی دےگا؟ فہرست تیار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kdzJMm
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear