سعودی عرب: مویشیوں کی خرید وفروخت سے متعلق نئی حکمت عملی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 13 ستمبر، 2020

سعودی عرب: مویشیوں کی خرید وفروخت سے متعلق نئی حکمت عملی

ریاض: سعودی محکمہ زکوٰۃ و آمدنی کا کہنا ہے کہ اونٹوں اور مویشیوں کے سودوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس مقررہ شرائط وضوابط کے تحت وصول کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ زکوٰۃ وآمدنی نے اونٹوں اور مویشیوں کی خرید وفروخت پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعلق قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔

سعودی شہری نے محکمے سے استفسار کیا تھا کہ کیا اونٹوں، مویشیوں اور گھوڑوں کی خرید وفروخت پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ہے ؟

محکمہ زکوٰۃ و آمدنی نے ٹویٹر پر شہری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر اونٹوں یا مویشیوں یا گھوڑوں کا سودا کسی ادارے یا کسی ایسے تاجر کی طف سے کیا گیا ہو جو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سسٹم میں رجسٹرد ہے اور سالانہ آمدنی 3 لاکھ 75 ہزار ریال ہے تو ایسی صورت میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سعودی محکمہ زکوٰۃ و آمدنی نے تمام اشیا و خدمات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس پانچ فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کیا ہے جو یکم جولائی 2020 سے نافذ ہے۔

The post سعودی عرب: مویشیوں کی خرید وفروخت سے متعلق نئی حکمت عملی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mfSLTW

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear