
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ میں فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ سمٹ سے خطاب کریں گے ، جس میں وہ کورونا سے نمٹنے کے تجربے سے آگاہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ میں سربراہان مملکت کی اعلیٰ سطح سمٹ سےخطاب کریں گے ، فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ سمٹ میں مختلف ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔
وزیراعظم پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 سے 9 کے دوران سمٹ میں شریک ہوں گے اور اپنے خطاب میں کورونا سے نمٹنے کے تجربے سے آگاہ کریں گے جبکہ دیگر سربراہان مملکت کورونا سے متعلق اپنی اپنی حکومتی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان اپنےخطاب میں کوروناسےنمٹنےکےتجربےسےآگاہ کریں گ
خیال رہے اعلیٰ سطح سمٹ کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور کینیڈا اور جمیکا کے وزرائے اعظم نے طلب کیا ہے، اس سمٹ کا مقصد CoVID-19 وبائی امراض کی وجہ سے ترقیاتی بحران کے لئے فوری طور پر مالی اعانت کے لئے مربوط اور جامع کثیرالجہتی ردعمل کو بیان کرنا ہے۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کےغربت میں کمی اوراحتساب سےمتعلق فورم سےخطاب میں منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا ہرسال ترقی پذیرممالک سےاربوں ڈالرغیرقانونی طورپرنکل جاتےہیں جب کہ وائٹ کالر کرمنلز ایک ٹریلین ڈالرترقی پذیرممالک سے ہڑپ کرجاتے ہیں، ایسےقوانین بننے چاہئیں، جس سےترقی پذیرممالک کالوٹاپیسہ واپس آئے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کےٹیکس چوری کےاقدامات کوروکاجائے، عالمی برادری کوانسدادمنی لانڈرنگ کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے چاہئیں۔
The post وزیراعظم آج اقوام متحدہ میں سربراہان مملکت کی اعلیٰ سطح سمٹ سے خطاب کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/339gQEv
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear