Corona virus: Saudi government warns people - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 29 ستمبر، 2020

Corona virus: Saudi government warns people

ریاض : سعودی حکومت نے عوام کوم خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر آسکتی ہے لہٰذا شہری ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ مملکت سے اس وبا کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔

یہ بات سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نےکہاکہ کورونا وائرس کا دورانیہ 14 دن کا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق العبد العالی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ابھی تک کورونا وائرس کی ساخت میں کوئی ایسی تبدیلی ریکارڈ پر نہیں آئی جس سے سعودی عرب یا دنیا میں کسی اور جگہ کورونا وائرس کی دوسری لہر پیدا ہوسکتی ہو۔

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے نازک کیس سعودی عرب میں 55 فیصد تک کم ہوگئے ہیں اور کمی مسلسل ہورہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اب معاملہ قابو میں ہے۔ کورونا سے صحت پانے والوں کا تناسب 95 فیصد سے زیادہ ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نئے کورونا وائرس کے نئے مصدقہ کیسز 403 ریکارڈ پرآئے ہیں۔ مملکت میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 3 لاکھ 33 ہزار193 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روزچھ سو مریض صحتیاب ہوئے جس سے شفا پانے والوں کی کل تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 5 ہوگئی- 28 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے، مرنے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 683 تک پہنچ گئی۔

The post کورونا وائرس : سعودی حکومت نے عوام کو خبردار کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kTYxZZ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear