پنجاب میں کرونا وائرس کے 60 نئے کیسز رپورٹ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 21 ستمبر، 2020

پنجاب میں کرونا وائرس کے 60 نئے کیسز رپورٹ

لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 60 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 60 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 60 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 98 ہزار 424 ہوگئی۔

ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، پنجاب میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 226 ہے۔

ترجمان کے مطابق کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 94 ہزار 952 ہو چکی ہے۔

پنجاب سمیت ملک بھر میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 304 ہوچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 566 نئے کیسز سامنے آئے۔

ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 420 ہوگئی ہے جس میں سے 4 مریض گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاں بحق ہوئے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 15 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 92 ہزار 869 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

The post پنجاب میں کرونا وائرس کے 60 نئے کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mIvtqe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear