Kuwait: Strict action against 5 accused for serious violation of law - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 26 ستمبر، 2020

Kuwait: Strict action against 5 accused for serious violation of law

کویت پانچ ملزمان گرفتار

کویت سٹی : کویتی وزارت داخلہ نے الصبیہ کے علاقے میں ٹائر اسکریچنگ کرنے والوں کو گرفتار کرکے پولیس آپریشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی وزارت داخلہ نے ٹوئٹر کے اپنے پیج پر بتایا کہ پانچ نوجوان الصبیہ کے علاقے میں ٹائر اسکریچنگ کر رہے تھے، انہوں نے پولیس کو اپنی طرف آتا دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

پانچوں کو گرفتار کرکے محکمہ ٹریفک کے حوالے کر دیا گیا اور ان کی گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئیں۔ کویتی وزارت داخلہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ سلوی کے علاقے میں ٹائر اسکریچنگ کرنے والے ایک اور نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس نوجوان نے ٹائر اسکریچنگ کے ساتھ قانون کا مذاق بھی اڑانے کی کوشش کی تھی، ٹائر اسکریچنگ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر ڈال دی تھی اب اسے گرفتار کرکے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی، اسے ٹریفک کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

کویتی وزارت داخلہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ تفتیشی مہم جاری رہے گی، کسی کو بھی قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

The post کویت : قانون کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے 5 ملزمان کیخلاف سخت کارروائی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/330x6aO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear