بھارت کی ریاستی دہشت گردی، خواتین سمیت 4 کشمیری شہید - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 17 ستمبر، 2020

بھارت کی ریاستی دہشت گردی، خواتین سمیت 4 کشمیری شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی آڑ میں بھارتی فوج نے بربریت کی انتہا کردی، فورسز کی فائرنگ سے خاتون سمیت چار کشمیری شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے سری نگر میں خاتون سمیت 4کشمیریوں کوشہید کردیا، 45 سالہ خاتون بھارتی فوج کی پر تشدد کارروائیوں کا نشانہ بنیں۔

بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدام کو تقریباً 13 ماہ ہوگئے ہیں، قابض بھارتی فوج نے وادی کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، 13 ماہ کے دوران قابض بھارتی فوج کی جارحیت سے237 سے زائد کشمیری شہید ہوئے۔

قابض بھارتی حکومت کے 13 ماہ کے محاصرے کے دوران 1482سے زیادہ کشمیریوں زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج نے خواتین سمیت 13 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا۔

The post بھارت کی ریاستی دہشت گردی، خواتین سمیت 4 کشمیری شہید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3iHzV5S

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear