شانگلہ میں فائرنگ سے 3 افراد قتل - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 10 ستمبر، 2020

شانگلہ میں فائرنگ سے 3 افراد قتل

شانگلہ: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر شانگلہ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں یوسی شنگ کے علاقے شاوا میں فائرنگ سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم ذہنی مریض بتایا جاتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے فائرنگ کر کے بیوی سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

میرانشاہ: بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی، بھابھی اور 2 بھتیجوں کو قتل کر دیا

اس سے قبل گزشتہ ماہ 27 اگست کو شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی، بھابھی اور 2 بھتیجوں‌ کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں طاہر،اس کی بیوی اور 2 بچے شامل تھے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں کے درمیان زمین کا تنازع چلا آ رہا ہے۔

دیربالا:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ،9 افراد قتل،2زخمی

یاد رہے کہ رواں سال 30 جولائی کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے دیربالا میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

The post شانگلہ میں فائرنگ سے 3 افراد قتل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35lMpwg

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear