نوازشریف نے شہباز شریف کی 2سالہ محنت کاگلا گھونٹ دیا: فیاض چوہان - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 22 ستمبر، 2020

نوازشریف نے شہباز شریف کی 2سالہ محنت کاگلا گھونٹ دیا: فیاض چوہان

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس میں نواز شریف نے مودی، اجیت دیول اور میجرگوروآریا کی زبان بولی، انہوں نے شہباز شریف کی 2سالہ محنت کا گلا گھونٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سیاسی ومعاشی مفادات کی دشمن طاقتوں سے مطابقت کا ثبوت دیاگیا، اپوزیشن کی پی ڈی ایم دراصل پاکستان ڈیمولشنگ موومنٹ ہے، نوازشریف کی سوا گھنٹے کی تقریر نے شہباز کی 2سالہ محنت کاگلاگھونٹ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنا الو سیدھاکرنے کے لیے اپوزیشن کے استعمال کی ناکام کوشش کی، اداروں کے خلاف بولنے والوں نے آرمی وآئی ایس آئی چیف سے ملاقاتیں کیں اور دیگر عسکری حکام سے ملے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کینہ اور بغض وعناد کا اظہار اپوزیشن کی منافقت کا ثبوت ہے، عوام لوٹ مارایسوسی ایشن کے منفی جذبات سےآگاہ ہوچکے ہیں، دشمن طاقتوں کی گود میں پلنے والےکسی عنصر کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے پھر ثابت کیا وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، مایوس عناصر کی اے پی سی بھی مایوس کن رہی۔

The post نوازشریف نے شہباز شریف کی 2سالہ محنت کاگلا گھونٹ دیا: فیاض چوہان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mKqEMK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear