
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ کا اجلاس کل (17ستمبر) طلب کر رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس سے متعلق جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا، اجلاس 23 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایجنڈے میں صوبے کے 7 ڈویژن میں بلدیات کا قیام شامل ہے، اسی طرح پیڈو ایکٹ 2020 میں ترامیم کو ایجنڈے کا حصہ بنا گیا ہے۔
کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں معدنیات کی رائلٹی کے ریٹس میں اضافہ اور ٹائٹلز پر عارضی پابندی شامل ہے۔ جبکہ کوئلہ کی کان میں دھماکے سے جاں بحق نیک محمد کے لیے پیکج ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اسی طرح خیبربینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے ڈائریکٹر کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے۔
شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ میں ترامیم ایجنڈے میں شامل ہے۔ 19-2020 میں گندم کی خریداری نہ کرنے پر رپورٹ کو بھی ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا، چشمہ رائٹ بینک کنال سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوگی۔ نان بائیوں کو100 کلو گرام کی 970 بوریوں سے متعلق رپورٹ پر غور ہوگا۔
صوبے کے 7 ڈویژن میں بلدیات شہر کا قیام بھی ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جولائی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تمام محکموں کو ہدایت کی تھی کہ نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل تمام منصوبوں کی تین مہینوں کے اندر اندر متعلقہ فورمز سے باضابطہ منظوری کو یقینی بنایا جائے، متعلقہ وزراء اس سلسلے میں اپنے محکموں کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔
The post خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، 23 نکاتی ایجنڈا شامل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2FC6rYC
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear