ٹی 20 کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 17 ستمبر، 2020

ٹی 20 کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

سمرسٹ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 کپتان بابر اعظم نے مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ میں اپنے 5 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ میں سمرسٹ اور گلیمورگن کے درمیان میچ میں بابر اعظم نے 5 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

بابراعظم ٹی 20 میں 5 ہزار رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ ان سے قبل شعیب ملک، محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی 5 ہزار رنز مکمل کر چکے ہیں۔

سنہ 2016 میں انگلینڈ کے خلاف اپنا ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے بابر اعظم 29 ٹیسٹ، 74 ون ڈے، اور 41 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔

وہ اب تک ٹیسٹ میں 2 ہزار 45 اور ون ڈے میچز میں 3 ہزار 359 رنز بنا چکے ہیں۔

بابر اعظم نے گزشتہ سال ٹی 20 بلاسٹ کی 13 اننگز میں مجموعی طور پر 578 رنز بنائے تھے جس میں 102 رنز کی شاندار سنچری بھی شامل تھی۔

The post ٹی 20 کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hEtDCS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear