‘ڈاکٹر ظفر مرزا کی خدمات کے شکر گزار ہیں’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 3 اگست، 2020

‘ڈاکٹر ظفر مرزا کی خدمات کے شکر گزار ہیں’

اسلام آباد :وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کی خدمات کے شکر گزار ہیں اور ان کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کو این سی او سی میں دعوت دی گئی اور کوروناوائرس کیلئےقومی سطح پرکئے گئے اقدامات کوسراہا گیا، ڈاکٹر ظفر مرزا کی خدمات کے شکر گزار ہیں اور ان کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے استعفیٰ دے دیا تھا ، ذرایع نے کہا تھا کہ وہ ادویات کی قیمتوں کے معاملے پر الزام کی زد پر تھے اور وزیر اعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر انکوائری کی ہدایت کی تھی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ میں عمران خان کے کہنے پر پاکستان آیا تھا، ایمان داری اور محنت سے کام کیا ہے، پاکستان کے لیے کام کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے، میں مطمئن ہوں کہ ایسے وقت میں عہدہ چھوڑا جب پاکستان میں کرونا کم ہو رہا ہے۔

بعد ازاں ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے خود استعفیٰ نہیں دیا بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔

The post ‘ڈاکٹر ظفر مرزا کی خدمات کے شکر گزار ہیں’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31cZUe3

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear