
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری دفاتر کے لیے اوقات کار جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس وبا کے پھیلاؤ میں بتدریج کمی کے پیش نظر سرکاری دفتروں کے اوقات کار بحال کر دیے گئے۔خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق ہفتے میں 5 دن والے دفاتر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر میں نماز جمعہ کے لیے 30 منٹ کا وقفہ ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر صبح 9 سے شام 4 بجے تک کھلیں گے،6 دن والے دفاتر جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلیں گے۔
دفاتر کے اوقات کار، سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر
اس سے قبل 30 جولائی کو وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے بعد دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری دفاتر صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔
The post خیبرپختونخوا حکومت کا دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال کرنے کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2XnXVT5
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear