
لاہور : حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے حوالے سےایس اوپیز جاری کر دیے، جس میں دوران مجالس موقع پر ہاتھ دھونے کا انتظام اور سینیٹائزر ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے محرم الحرام کےحوالے سےایس اوپیزجاری کر دیے ، ایس او پیز کا نوٹیفکیشن محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرنےجاری کیا۔
ایس اوپیز کے مطابق شرکا سبیلوں میں استعمال برتن ودیگراشیا کو چھونے کے بعد ہاتھ دھوئیں، دوران مجالس موقع پرہاتھ دھونے کا انتظام اور سینیٹائزرہونا لازم ہے، بلاضرورت کسی بھی چیز کی سطح کو پکڑنے یا چھونے سے پرہیز کریں۔
یاد رہے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت ڈویژنل کمشنرز،آر پی اوز کا اجلاس ہوا تھا، جس میں محکمہ داخلہ نے پنجاب کی سطح پر محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے 9 اور 10 محرم کوموبائل سروس بند رکھنے کی سفارش کی گئی اور کہا گیا تھا کہ موبائل سروس جلوسوں کے راستوں پر بند کی جائیں گی۔
خیال رہے وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت علما کرام اور دیگر محکموں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے محرم میں ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے گا۔
پیر الحق قادری نے وبا کے حوالے سے کہا تھا کہ کرونا وبا کی صورت حال بہتر ہے لیکن لاپرواہی تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے مسلکی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ہم آہنگی کو عام کیا جائے۔
The post محرم الحرام کے حوالے سے ایس اوپیز جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3iZJNHZ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear