پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 21 اگست، 2020

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا

ساؤتھمپٹن: پاکستان اور میزبان ٹیم انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور میزبان ٹیم انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج سے ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاک انگلینڈ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ بھی بارش سے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم، امام الحق، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، انگلش ٹیم کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

The post پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QeTgip

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear