
لاہور: گورنرپنجاب چوہدری سرور نے سرکاری یونیورسٹیز کے زیرالتوا معاملات کا نوٹس لے لیا اور صوبائی وزیرہائرایجوکیشن یاسرہمایوں کی سر براہی میں7رکنی کمیٹی بھی قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، چوہدری سرور نے 15ستمبر تک بھرتیوں سمیت زیرالتوامعاملات نمٹانے کی ہدایت کردی، صوبائی وزیرہائرایجوکیشن یاسرہمایوں کی سر براہی میں7رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی، کمیٹی میں پر نسپل سیکرٹری ٹوڈاکٹر راشدمنصور بھی شامل ہوں گے۔
محکمہ قانون اور محکمہ ہائرایجوکیشن کے افسران سمیت دیگر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز کے معاملات میں التوا کسی صورت برداشت نہیں، یونیورسٹیز میں رجسٹرارسمیت تمام پوسٹوں پر بھرتیاں یقینی بنائیں، وی سی میرٹ پر آئے ہیں یونیورسٹیز میں سب بھر تیاں میرٹ پر ہوں۔
انہوں نے زور دیا کہ شفافیت اور میرٹ پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یونیورسٹیز کو مسائل کاسامنا ہو تو طلبا کا تعلیمی نقصان ہوتا ہے۔
The post گورنرپنجاب نے سرکاری یونیورسٹیز کے زیرالتوا معاملات کا نوٹس لے لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2EXBCNN
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear