’سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر دوبارہ زیر غور لانا بڑی سفارتی کامیابی ہے‘ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 7 اگست، 2020

’سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر دوبارہ زیر غور لانا بڑی سفارتی کامیابی ہے‘

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر دوبارہ زیر غور لانا بڑی سفارتی کامیابی ہے، پاکستان سفارتی سمیت ہر محاذ پر کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف کے وفود نے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر ایم این اے فیض اللہ کموکا اور اعجاز چوہدری بھی شریک تھے، ملاقات میں سیاسی صورت حال سمیت کشمیر کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اپوزیشن پارٹیز کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے، بھارت نے نازی سیاست اورپیلٹ گن کا استعمال اسرائیل سے سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پار لیمنٹ کے اندرباہر مضبوط ہے، دباؤ میں آنے والے نہیں ہیں، حکومتی اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر اور ملک وقوم کو مضبو ط کر رہے ہیں، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت سے بڑھ کر حکومت کی کوئی اور ترجیح نہیں، ملک کوعدم استحکام کاشکارکرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اداروں میں اصلاحات کے لیے پہلی بار کوئی حکومت کام کر رہی ہے، قومی اداروں کو کرپشن اور سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں۔

The post ’سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر دوبارہ زیر غور لانا بڑی سفارتی کامیابی ہے‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2XCwYLp

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear