وزیراعظم آج خیبر پختونخوا میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے پروگرام کا اجرا کریں گے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 20 اگست، 2020

وزیراعظم آج خیبر پختونخوا میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے پروگرام کا اجرا کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے پروگرام کا اجرا کریں گے ، صحت انصاف کارڈ سے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپےتک مفت علاج کی سہولت ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی وعدوں کی تکمیل کے حوالے سے اہم دن ہے ، عوام کی معیاری صحت سہولتوں تک رسائی یقینی بنانے میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

وزیراعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے پروگرام کا اجرا کریں گے ،خیبر پختونخوا ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ میسر آئے گا۔

صحت انصاف کارڈسےہرخاندان کو 10لاکھ روپےتک مفت علاج کی سہولت ملےگی، صحت انصاف کارڈکی فراہمی کے پہلے مرحلے سے40فیصد آبادی مستفید ہو رہی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا گیا تاکہ ہر خاندان مستفید ہو۔

یاد رہے کے پی حکومت کے 60 لاکھ خاندانوں کے لیے مکمل میڈیکل کوریج کے انتظامات مکمل ہو گئے، اس سلسلے میں خیبر پختون خوا حکومت اور اسٹیٹ لائف انشورنس میں معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔

مفاہمتی یادداشت پر ہوم ورک مکمل ہونے کے بعد اب اس معاہدے پر دستخط کل ہوں گے، معاہدے کے تحت کے پی حکومت 5 سال میں 8 ارب روپے فراہم کرے گی، میڈیکل کوریج 10 لاکھ روپے تک طبی سہولتوں کا احاطہ کرے گا۔

واضح رہے کہ فروری میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ریاست مدینہ کے اصولوں کے تحت پاکستان کو عظیم فلاحی ریاست بنایا جائے گا، اس سلسلے میں خیبر پختون خوا میں پہلی بار صحت انشورنس کا نظام لایا گیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب میں صحت سہولت کارڈ بھی تقسیم کیے جا چکے ہیں، اس پروگرام کے تحت پنجاب میں 50 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کیے گئے۔

The post وزیراعظم آج خیبر پختونخوا میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے پروگرام کا اجرا کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2EjOpts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear