‘عوام کے لیے خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 22 اگست، 2020

‘عوام کے لیے خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے’

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ چیلنجز ہیں مگر تمام مسائل حل کرکے عوام کے پاس جائیں گے، مہنگائی کم کرنا ہماری حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، مشکل حالات میں حکومت سنبھالی مگرحوصلہ نہیں ہارا، حالات اب بہتری کی طرف گامزن ہیں کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بدل رہا ہے، عوام کے لیے خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو ترقی کے عروج پر لے جانا میرا مشن ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، خوشخبریوں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں،عثمان بزدار

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی تھی جس میں ترقیاتی منصوبوں،انتظامی معاملات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اُس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں،ترقی اورخوشحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔

The post ‘عوام کے لیے خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2CPDqHZ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear