حکومت کا ریسٹورنٹ ، شادی ہالز اور پارکس کھولنے پر غور شروع - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 4 اگست، 2020

حکومت کا ریسٹورنٹ ، شادی ہالز اور پارکس کھولنے پر غور شروع

اسلام آباد : حکومت نے شعبہ سیاحت ،ریسٹورنٹ ، شادی ہالز اور پارکس کھولنے پر غور شروع کردیا ہے اور صوبوں سے تجاویز جمع کرلیں، حماد اظہر کا کہنا ہے کہ تجاویزپراین سی سی میں وزیراعظم کی صدارت میں جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بند شعبے کو کھولنے پر صوبو ں سے مشاورت شروع کردی ہے، شعبہ سیاحت ،ریسٹورنٹ ، شادی ہالز اورپارک کھولنے پر مشاورت جاری ہے ، جبکہ مارکیٹوں اور صنعتوں کے اوقات پر بھی نظر ثانی کی جائےگی۔

حماداظہر کا کہنا تھا کہ ایس او پیز تیار کرنے کےلیے صوبوں سے تجاویز لی ہیں اور صوبوں کوایس او پیزاورعملدرآمدکےطریقہ کارکی حتمی تیاری کا کہا ہے، تجاویزپراین سی سی میں وزیراعظم کی صدارت میں جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

The post حکومت کا ریسٹورنٹ ، شادی ہالز اور پارکس کھولنے پر غور شروع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39Us0P0

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear